Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

شامی حکومت کے حمص پر 65فضائی حملے

دمشق .... شامی حکومتی فورسز نے ملک کے وسطی حصے میں باغیوں کے زیر قبضہ حمص اور حما کے نواحی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 65 فضائی حملے کئے ۔ یہ بات شام کے حالات پر نظر رکھنے والی برطانیہ میں قائم تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتائی۔ آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمان کے مطابق شامی فورسز دارالحکومت دمشق سے براستہ حمص حلب تک رسائی کے لئے اس کوریڈور کو محفوظ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ شامی فورسز اور باغیوں کے درمیان گزشتہ شب شدید جھڑپیں ہوئیں اور حکومتی فورسز نے کچھ علاقوں میں پیش قدمی بھی کی ہے۔

شیئر: