Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

کراچی میں بچی کے قتل کیخلاف احتجاج،ایک ہلاک

کراچی...کراچی میں 5 سالہ رابعہ سے مبینہ زیادتی اور قتل کیخلاف منگھو پیر روڈ کٹی پہاڑی پر احتجاج کے دوران علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا۔اہلخانہ کے مطابق اورنگی ٹاون کے علاقے میں رابعہ گھر سے کوئی چیز لینے نکلی تھی لیکن لاپتہ ہوگئی۔ پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن کوئی سراغ نہیں ملا۔ گزشتہ روز 5 سالہ رابعہ کی تشدد زدہ لاش منگھو پیرناردرن بائی پاس سے مل گئی۔ اہلخانہ اور علاقہ مکین لاش لے کر منگھو پیر روڈ کٹی پہاڑی پر پہنچ گئے اور احتجاج کیا۔پولیس نے ایمبولینس کو چاروں جانب سے گھیر لیا اور نعش لے جانے کی کوشش کی جس پر مظاہرین مشتعل ہو گئے اور پتھراو شروع کر دیا۔ پولیس نے شیلنگ اور فائرنگ کی ۔ایک شخص کے سر میں گولی لگنے سے دم توڑ گیا۔ پولیس نے الزام عائد کیا کہ احتجاج ایک سیاسی جماعت کرا رہی ہے۔ اہل خانہ بچی کی لاش کو دفنانا چاہتے تھے لیکن کچھ سیاسی عناصر کی جانب سے معاملے کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے الزام عائد کیا کہ احتجاج کے دوران پولیس نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی ۔پی ٹی آئی کا کارکن عبدالقیوم جاں بحق ہوگیا ۔آئی جی سندھ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
مزید پڑھیں:زیادتی کے بعد زندہ جلائی جانیوالی بچی دم توؒڑ گئی

شیئر: