Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ڈالر کی قدر میں کمی

ریاض .... ایسے 14ممالک میں جہاں سے سعودی عرب سامان درآمد کرتا ہے ڈالر کی قدر میں 17فیصد کمی واقع ہوگئی۔ یہ و ہ ممالک ہیں جہاں سے سعودی عرب اپنی ضرورت کی 47فیصد اشیاءدرآمد کررہا ہے۔ الاقتصادیہ نے یہ رپورٹ دیتے ہوئے واضح کیا کہ اسٹرلنگ پونڈ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 5.5فیصد کم ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں جاپانی کرنسی ین کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 4.9 فیصد کم ہوگئی ہے جبکہ چینی کرنسی یوان کے مقابلے میں ڈالر 3.4فیصد کم ہوا ہے۔ علاوہ ازیں جرمنی، فرانس، اٹلی، اسپین ، ہالینڈ، بیلجیئم اور آئرلینڈ کی کرنسیوں کے مقابلے میں بھی ڈالر کی قدر گھٹی ہے۔

                              

شیئر: