Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025

خادم حسین رضوی کیخلاف مقدمات کی سماعت روکدی گئی

  اسلام آباد...انسداد دہشت گردی عدالت نے پراسیکیوٹر پنجاب کی درخواست پر تحریک لبیک کے قائد خادم حسین رضوی اور دیگرکے خلاف3 مقدمات کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔ اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں تحریک لبیک کے قائد خادم حسین رضوی اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے رپورٹ میں موقف اختیار کیا کہ مقدمات کی نئے سرے سے تحقیقات کی جارہی ہے۔ دوبارہ چالان جمع کرایا جائے گا۔پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ نیا چالان جمع کرائے جانے تک کیس کی سماعت نہ کی جائے۔عدالت نے استغاثہ کی استدعا پر مقدمات پر مزید کارروائی روکتے ہوئے خادم حسین رضوی اور دیگر کے خلاف 3 مقدمات کو داخل دفتر کردیا۔
مزید پڑھیں:خادم رضوی سمیت4 افراد اشتہاری قرار
 

شیئر: