Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 18 دسمبر ، 2025 | Thursday , December   18, 2025
جمعرات ، 18 دسمبر ، 2025 | Thursday , December   18, 2025

چیف جسٹس نے مریم اورنگزیب کو کمیٹی سے نکال دیا

  اسلام آباد... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے حکم پر چیئرمین پمرا سرچ کمیٹی سے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کو نکال دیا گیا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے میڈیا کمیشن کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار نے بتایا کہ حکومت نے الیکٹرانک میڈیا کے نگراں ادارے پمرا کے چیئرمین کے انتخاب کے لئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ وزیراعظم کی منظوری سے کمیشن کی تشکیل کی گئی جس میں نمایاں صحافی اور پی بی اے کے چیئرمین کوشامل کیا گیا ہے۔عدالت نے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کو کمیٹی سے نکال دیا۔ ان کی جگہ کمیٹی میں سیکرٹری اطلاعات کو شامل کردیا ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ پمراسرچ کمیٹی وزیر مملکت کی موجودگی میں آزادانہ کام نہیں کرسکتی۔ مریم اورنگزیب بیانات دینے میں مصروف ہوں گی، ان کے لئے کمیٹی کے لئے وقت نکالنا ممکن نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں:کسی کی بے عزتی تو نہ کرو،سعد رفیق

شیئر: