Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
تازہ ترین

ریاستی سلامتی کو نقصان پر قید اور جرمانہ

جازان .... معروف سعودی وکیل عبدالکریم القاضی نے خبردار کیا ہے کہ ریاستی سلامتی اور مفاد عامہ خصوصاً سراغ رساں ادارے کے وڈیو کلپس یا تصاویر یا معلومات شائع کرنا سزا کاموجب ہے۔ بعض لوگ اس سلسلے میں سوشل میڈیا اور موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے مذکورہ غلطی کے مرتکب ہورہے ہیں۔ اطلاعاتی جرائم قانون کی دفعہ 6میں یہ صراحت موجود ہے کہ جو شخص بھی ریاستی سلامتی یا مفاد عامہ سے متعلق معلومات نشر کریگا اسے 5برس تک قید اور 30لاکھ ریال تک جرمانے یا دونوں میں سے کوئی ایک سزا دی جائیگی۔

                                                                      

شیئر: