Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

سعودی عرب تارکین کو روزگار دینے والا دوسرا بڑا ملک

عالیہ الشلہوب ۔ الریاض
نئے اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر کے 3.4فیصد باشندے غیر ممالک میں زندگی گزار رہے ہیں۔2000ءکے بعد سے تارکین وطن کی تعداد میں 49فیصد کے لگ بھگ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ وطن سے باہر روزگار کے متلاشی باشندوں کی تعداد روز افزوں ہے۔ اسباب مختلف ہیں۔سب سے زیادہ تارکین وطن ہندوستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ انکی تعداد 17ملین کے لگ بھگ ہے۔ میکسیکو کا نمبر دوسرا ہے جس کے 13ملین باشندے بیرون وطن زندگی گزار رہے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ تارکین وطن کو سب سے زیادہ روزگار دینے والے ممالک کون ہیں؟اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ تارکین وطن کو روزگار دینے والا ملک ہے جہاں 49.8ملین تارکین وطن زندگی گزار رہے ہیں۔ امریکہ کے بعد تارکین کو روزگار دینے والا سب سے بڑا ملک سعودی عرب ہے جہاں 12ملین غیر ملکی بسلسلہ روزگار مقیم ہیں۔اسپین، فرانس اور برطانیہ میں 9ملین تارکین ملازمتیں کررہے ہیں۔ غیر ممالک کے باشندوں کو اپنے یہاں روزگار دینے والے ممالک اقتصادی، سیاسی لحاظ اور امن و امان کے شعبے میں مضبوط حیثیت کے مالک مانے جارہے ہیں۔ سعود ی عرب اس حوالے سے منفرد حیثیت کا مالک بنا ہوا ہے۔سعود ی عرب نہ صرف یہ کہ مسلم دنیا کا مرکز ہے ، یہ اقتصادی اور سیاسی اعتبار سے بھی دنیا کی موثر ترین عالمی ریاست ہے۔ یہاں غیر ملکی کثیر تعداد میں آرہے ہیں۔ یہ مملکت کی ترقی میں حصہ لے رہے ہیں۔انہیں مملکت میں رہنے کیلئے امن و امان کی ضرورت ہے جسے یقینی بنایا جارہا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم ہے کہ مملکت کو زندگی کے تمام شعبوں میں علاقائی و بین الاقوامی پذیرائی نصیب ہے۔ دنیا کے تمام ممالک کے باشندے روزگار کیلئے سعودی عرب کو ترجیح دے رہے ہیں۔ سعودی وژن 2030کے تحت مستقبل کے منصوبوںکو مزید تارکین کی خدمات درکار ہونگی۔ انہیں یہا ں پذیرائی ملے گی اور ہر طرح سے انکا خیر مقدم ہوگا۔ اسی کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کو اپنی سلامتی کی خاطر اقتصادی و امن تدابیر بھی کرنا ہونگی۔ علاوہ ازیں مقامی شہریوں کو روزگار کے مواقع مہیا کرنے کیلئے تارکین کی مزاحمت سے بھی بچانا ہوگا ۔ اللہ کے کرم سے سعود ی معیشت غیر ملکی کارکنان کو کثیر تعداد میں اپنے یہاں کھپانے کی اہلیت رکھتی ہے۔دنیا بھر کے تارکین کی نظر میں سعودی عرب روزگار کے حوالے سے پسندیدہ ترین ملک بنا رہیگا اور اس حوالے سے عالمی ممالک کی صف میں اپنا مقام برقرار رکھے گا۔ یہ بات سعودی عرب کی خوشحالی اور سب کی بھلائی اور امن کی بھی ضمانت ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: