Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

افغانستان سے فائرنگ، 2 پاکستانی اہلکار جاں بحق

راولپنڈی... افغان صوبے خوست سے پاکستانی حدود میں فائرنگ سے 2 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کرم ایجنسی میں ایف سی اہلکار پاک افغان بارڈر پر معمول کا گشت کررہے تھے اور سرحد پر باڑ لگانے کے لئے انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔ افغان علاقے میں شہریوں کے جانی نقصان کے پیش نظر پاک فوج نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔ کشیدگی کے خاتمے کے لئے فوجی سطح پر رابطے جاری ہیں ۔ کرم ایجنسی حساس علاقہ ہے اس کی سرحدیں افغانستان کے 3صوبوں خوست، پکتیا اور ننگرہار سے ملتی ہیں۔
مزید پڑھیں:بنوں میں دھماکہ،3ایف سی اہلکار زخمی

شیئر: