Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

جاپان امریکہ سربراہ ملاقات میں شمالی کوریا پر بات چیت متوقع

ٹوکیو..... ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار کے مطابق توقع ہے کہ اگلے ہفتے جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے سے ملاقات کے موقع پر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے خلاف ردعمل کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ شمالی کوریا کے ہاتھوں اغواکے معاملے کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔ دونوں رہنماوں کی ملاقات منگل اور بدھ کو فلوریڈا میں طے ہے۔امریکی عہدیدار نے بتایا کہ شمالی کوریا کے ہاتھوں اغوا شدہ جاپانیوں کے اہل خانہ سے گزشتہ سال نومبر میں جاپان میں ملاقات نے ٹرمپ کو متاثرکیا تھا۔

شیئر: