Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

الجوف کھجور میلے میں گھڑ سواری

الجوف...سعودی محکمہ سیاحت و قومی ورثے نے الجوف کھجور میلے کا انتظام کیا ہے۔ اسکا سلسلہ 4شعبان تک جاری رہیگا۔ دومتہ الجندل کمشنری میں یہ میلہ 5ویں بار منعقد ہورہا ہے۔ الجوف میں محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر جھز الشمری نے بتایا کہ کھجور میلے میں متعدد پروگرام ہورہے ہیں۔ مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں۔ گھڑسوار ی اور اونٹوں کی دوڑ بھی ہو رہی ہے جبکہ ہنر مند خاندانوں کی دستی مصنوعات کی نمائش کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔ شائقین کو الجوف کے بارے میں فلم بھی دکھائی جارہی ہے۔

شیئر: