Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

اب دہلی کے آنند وہار میں اچانک چل پڑا ریل انجن

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی کے آنند وہار ریلوے اسٹیشن پر بند پڑا ڈرائیور سے خالی ٹرین کا انجن اچانک چلتا ہوا پٹری سے اتر گیا۔ شمال ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ یہ واقعہ ہینڈ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ یہ انجن 40میٹر تک دورجاکر پٹری سے اتر گیا۔واضح ہو کہ گزشتہ دنوں اوڈیشہ کے بلانگیر ضلع کے تتل گڑھ ریلوے اسٹیشن پر ایک مسافر ٹرین کے 22ڈبے بغیر انجن کے تقریباً10کلومیٹر تک چلتے چلے گئے تھے۔اطلاع ملنے پر ریلوے ملازمین اور حکام ٹریک پر پتھر ڈال کر ٹرین کو روکنے میں کامیاب ہوئے تاہم کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔
مزید پڑھیں:- - - -کٹنی چوپن پسنجر ٹرین کی 5بوگیاں پٹری سے اترگئیں،درجنوں زخمی

شیئر: