Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

5ہزار سعودی ماریشس کی سیاحت پر

ریاض .... ماریشس کے حکام نے بتایا کہ 2017 ءکے دوران 5142 سعودی سیر و سیاحت کیلئے پہنچے۔ یہ اعدادوشمار 2017ءکے جنوری سے لیکر دسمبر تک کے ہیں۔ عالمی سیاحت کے ماہرین کا کہناہے کہ ماریشس کا جزیرہ فیملی سیاحت کیلئے مثالی ہے۔ ماریشس کے حکام سعودی عرب کے تعاون و اشتراک سے اپنے یہاں سیر و سیاحت کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ دسمبر 2017 ءکے دوران ماریشس نے 50واں یوم آزادی منایا۔

                            

شیئر: