Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

شارٹ نوٹس پر گھر کی صفائی

بعض اوقات مہمانوں کی آمد کی خبر اتنی اچانک ملتی ہے کہ حواس باختہ ہو جاتے ہیں ۔ سمجھ نہیں آتا پہلے کیا کریں . بکھرا ہوا گھر سمیٹیں یا فوراً کھانا تیار کریں ۔ بکھرا ہوا ، گندا گھر آنے والوں کے سامنے شرمندگی کا باعث بنتا ہے ۔مہمانوں کی آمد کی خبر سن کر  گھبرائیں نہیں آپ  صفائی کام پنتالیس منٹ سے کم وقفے میں بھی کرسکتی ہیں ۔ سب سے  پہلے بکھری  ہوئی چیزیں سمیٹ کر انہیں  مخصوص جگہ پر رکھ دیں ۔ اتنے کم وقت میں پورا گھر سمیٹنا مشکل ہوتا ہے لہٰذا آپ کو چاہیے کہ ڈایننگ روم ، لیونگ روم ، کچن اور باتھ روم کی صفائی پہلے کریں کیونکہ ان جگہوں پر مہمانوں کی آمدورفت زیادہ رہتی ہے ۔ اگر آپ کے پاس جھاڑو لگانے کا وقت نہیں ہے تو چیزیں سمیٹ کر ویکیوم  کرلیں ۔ کمروں کی کھڑکیاں تھوڑی دیر کے لئے کھول دیں تا کہ تازہ ہوا کا گزر ہو .  ایسا کرنے سے کمرے کا ماحول خوشگوار ہوجائے گا ۔ فرش کی صفائی پر زیادہ وقت صرف نہ کریں ۔ عموماً مہمان  فرش کے مقابلے میں آس پاس کی اشیاء ، میزوں اور شیلف پر زیادہ توجہ مرکوز کرتے ہیں اور ویسے بھی مہمانوں کے ساتھ آنے والے بچوں کی  ہڑبونگ  اور مہمانوں کےجوتوں کی بھرمار سے فرش پل بھر میں ہی گندہ ہو جاتا ہے ۔ اگر آپ فوری طور پر شیٹ ، کشن اور کور چینج کر سکتی ہو تو اس کام کو جلدی نمٹا دیں ۔ ہر ایریا کی صفائی کیلئے وقت مقرر کر لیں اور  کوشش کریں کہ کم سے کم وقت میں تمام کام نمٹ جائے ۔ مہمان کے گھر پہنچنے سے قبل کچھ وقت خود  کو بھی دیں ۔  ہاتھ منہ دھو کر لباس تبدیل کر لیں تاکہ مہمان کے سامنے آپ کی شخصیت متاثر نہ ہو . 
 

شیئر: