Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 23 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   23, 2025
منگل ، 23 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   23, 2025
تازہ ترین

شناختی کارڈطلب کرنے پر ٹی ٹی ای کو چلتی ٹرین سے باہر پھینک دیا

ویلور۔۔۔یشونت پورکے قریب ہاوڑا سپر فاسٹ ایکسپریس میں ٹکٹ چیک کرنے والے (ٹی ٹی ای ) پر6مسافروں نے حملہ کردیا اور چلتی ٹرین سے باہر پھینک دیا۔ اطلاع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹی ٹی ای نے مسافروں سے شناختی کارڈ دکھانے کیلئے کہا۔ شناختی کارڈاصلی نہ ہونے پر بحث شروع ہوگئی ۔ٹکٹ چیکر نے حملہ آوروں میں شامل 2مسافروں سے جرمانہ بھرنے کیلئے کہا۔ اس پر مشتعل ہوکر ان لوگوں نے ٹکٹ چیکر کو چلتی ٹرین سے باہر پھینک دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ٹرین کی رفتار دھیمی ہونے کے باعث ٹی ٹی ای موت کے منہ میں جانے سے بچ گیا۔ اسے زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔حملہ آوروں کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - -  --مودی نے خاموشی توڑی،کہا بیٹیوں کو انصاف مل کر رہیگا

شیئر: