کنٹرول لائن پر گولہ باری ،بچی جا ں بحق
راولپنڈی ... لائن اف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہندوستانی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی۔نکیال سیکٹرکے علاقے لنجوٹ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور اور موثر جواب دیا ۔ کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھی گولہ باری جاری ہے۔