Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

ملک کا مفاد زیادہ عزیز ہے ،زرداری

اسلام آباد...سابق صد اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا صوبہ بنا کر وہاں کے عوام کو شناخت دی۔ بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے صوبوں کو خودمختاری دی اور این ایف سی ایوارڈ دیا۔ زرداری ہاوس اسلام آباد میں عوامی نیشنل پارٹی کے ممبر فیڈرل کونسل اور مردان سے ٹکٹ ہولڈر ملک اعجاز خان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی بنیادی ترجیح غربت، بیروزگاری اور اندھیروں کا خاتمہ ہے۔ پختونخوا کے عوام نے شدت پسندوں اور دہشتگردوں کے بہت زخم سہے۔ ہمیں ملک کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ ماضی میں کے پی کے عوام کے اصل مسائل کو نظرانداز کیا گیا تھا۔ پیپلزپارٹی نے بڑی حد تک عوام کے مسائل حل کئے مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ پورے ملک کی طرح کے پی کے عوام کو خوشحال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کا اصل نقشہ بھی یہی ہے کہ ملک کی ترقی کے ثمرات چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے عوام میں منصفانہ طریقے سے تقسیم ہوں۔

شیئر: