نواز شریف کی نیب میں طلبی
لاہور.. قومی احتساب بیورو لاہور نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو 21اپریل کو صبح 11بجے طلب کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کو 1998ءمیں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جاتی امراءتک سڑک کی تعمیر کر کے خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت طلبی کا نوٹس دیا گیا ہے ۔ یہ بھی کہا گیا کہ سڑک کی چوڑائی زیادہ کرنے سے منصوبے کی لاگت بڑھی جبکہ اس منصوبے کی وجہ سے ضلع کونسل کے کئی منصوبے ختم کئے گئے ۔