Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 01 اگست ، 2025 | Friday , August   01, 2025
جمعہ ، 01 اگست ، 2025 | Friday , August   01, 2025

نواز شریف اب خمیازہ بھگتیں،بلاول

کراچی /اسلام آباد...پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاست دانوں کی قسمت کے فیصلے کا اختیارعوام کے پاس ہونا چاہئے۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف سیاست میں عدالت کو لیکر آئیں۔ اب نوازشریف، جہانگیر ترین اور نہال ہاشمی ان فیصلوں کا خمیازہ بھگتیں۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف نے ضیا الحق کے دور میں بنائے گئے قانون کی حمایت کی اور خود ہی پھنس گئے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ 1973 کے آئین کے تحت اداروں کو چلنے کی گائیڈ لائن دی گئی لیکن جمہوریت اور عوام دشمنوں نے پارلیمنٹ اور ملک کے آئین کو پامال کیا اور عوام سے ان کے حقوق چھین لئے۔ کچھ لوگوں نے اقتدار کی خاطر آمریت کا ساتھ دیا۔پارلیمنٹ کی بالادستی کسی اور کے ہاتھ میں دیں گے تو سیاستدانوں کو نقصان ہوگا۔انہوںنے کہا کہ نوازشریف نے 62 ایف ون کی حمایت کی اور خود اسی میں پھنسے۔
مزید پڑھیں:ن لیگ نے نااہلی تشریح کیس کا فیصلہ مسترد کردیا

شیئر: