مکہ مکرمہ کے پاکبانو ں کی میزائل حملوں کی مذمت
جمعرات 12 اپریل 2018 3:00
مکہ مکرمہ(محمد عامل عثمانی) سعودی عرب پر میزائل حملہ پر مکہ مکرمہ میں مقیم پاکستان کمیونٹی نے سخت مذمت کی ہے۔ مسلم لیگ کے رہنما سید شاہ خسرو جان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سرزمین پر بدامنی پھیلانے والوں کو اللہ تعالیٰ تباہ و برباد کرے۔ سعودی فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جس نے متعدد حملوں کو فضاء میں ہی میں ناکام بنا دیا۔ سعودی ِ فورسز مملکت کے امن و امان کو ہر صورت میں قائم رکھنے میں کامیاب رہی ہیں۔ مذمت کرنے والے دیگر افراد میں ڈاکٹر سعید اللہ گلگتی، ڈاکٹر آصف اقبال حسین، ڈاکٹر عامر شہزاد، احمد عطرجی ، سعید اعوان ساگر ، عثمان حامد خان، عبدالمالک المھند، طیب بلا ل مکی، طیب خورشید، ڈاکٹر اعجاز ندیم، احمد صدیقی اور فہیم برنی شامل ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مملکت کے امن و امان کو سدا قائم رکھے۔