Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
تازہ ترین

اوورسیز پاکستانی آن لائن ووٹ ڈال سکیں گے؟

اسلام آباد... نادرا نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے ووٹ ڈالنے کا نیا آن لائن سسٹم تیار کرلیا ۔چیئرمین نادرا عثمان مبین نے سپریم کورٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت سے متعلق کیس کی سماعت سے متعلق بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ آن لائن ووٹنگ سسٹم نادرا اور الیکشن کمیشن کی ویب سائٹس سے منسلک ہوگا ووٹر کی سہولت کے لئے سافٹ وئیر اردواور انگلش میں تیار کیاگیاہے۔ووٹر کو حق رائے دہی استعمال کرنے سے قبل مخصوص سوالات کے جوابات دینا ہوں گے۔ ہر ووٹر کو ووٹ ڈالنے کے لئے پاس ورڈ ملے گا جو صرف ایک مرتبہ استعمال ہوسکے گا۔
مزید پڑھیں:بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں کی تعداد بڑھ گئی؟

شیئر: