واشنگٹن..... امریکی سینیٹروں نے صدر ٹرمپ کی جانب سے روس کو دھمکی دیئے جانے پر سخت رد عمل کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے بیانات سے بحران کو پیچیدہ کردیا ہے۔ امریکہ کے ڈیموکریٹ سینیٹرکریس مرفی نے کہا ہے کہ شام پر حملہ کرنے کی امریکی دھمکی سے شام میں جنگ ختم نہیں ہوگی اور شام پر امریکی حملہ غیر قانونی ہوگا جبکہ ٹرمپ کو شام پر حملہ کرنے سے قبل کانگریس سے اجازت لینے کی ضرورت ہے۔