Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 26 اگست ، 2025 | Tuesday , August   26, 2025
منگل ، 26 اگست ، 2025 | Tuesday , August   26, 2025

فرانس سائیکل ریس پیٹر ساگن نے جیت لی

 
پیرس:چیکو سلوواکیا کے سائیکلسٹ پیٹر ساگن نے فرانس میں ہونے والی سائیکلنگ چیمپیئن شپ جیت لی۔سوئٹزرلینڈ کے سائیکل سوار نے دوسری جبکہ ہالینڈکے رائیڈر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سائیکلنگ چیمپیئن شپ کا یہ دلچسپ ایونٹ اختتام کو پہنچ گیا۔ آخری مرحلے میں شرکاءکی شاندار کارکردگی دیکھنے میں آئی۔ سائیکل سوار ایک دوسرے پر سبقت لینے کیلئے جان لڑاتے ہوئے نظر آئے۔ اسی کوشش میں کچھ سوار وں کی سائیکلیں آپس میں ٹکرا بھی گئیں۔موجودہ عالمی سائیکل سوار چیمپیئن پیٹر ساگن نے ریس کے آغاز سے ہی بہترین پرفارمنس دی، انہوں نے 257 کلومیٹرز کا فاصلہ 5 گھنٹے 54 منٹ اور 6 سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، سوئٹزر لینڈ کے سیلوان دوسرے نمبر پر رہے جبکہ نیدر لینڈز کے نِکی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 

شیئر: