بجٹ 4ماہ کیلئے پیش کیا جائے ،خورشید شاہ
اسلام آباد...قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور وزیراعظم نے تاحال نگراں وزیراعظم کے لئے کوئی نام تجویز نہیں کیا۔مشاورت کے بعد نام دینے کا کہا ہے۔ کوشش ہے کہ 15 مئی سے پہلے پہلے نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کر لیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں تجویز دی ہے کہ حکومت مقررہ مدت سے ایک دن پہلے تحلیل کر دی جائے۔ آئین کے مطابق حکومت ایک دن پہلے تحلیل کرنے سے 90 دن میں الیکشن ہوتے ہیں۔ اگر حکومت مدت پوری کرے تو 60 دن میں الیکشن کرانے ہوتے ہیں۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم سے بجٹ پر بھی بات ہوئی ہے۔مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ صرف 4 ماہ کیلئے پیش کیا جائے۔موجوددہ حکومت کا پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کا جواز نہیں بنتا۔ نئی آنے والی حکومت کو بجٹ بنانا چاہیے۔