Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

ایچ پی زیڈ بک 15 اور 15 وی لیپ ٹاپ متعارف‎

ایچ پی کمپنی کی جانب سے چھوٹے کاروباری انجینئرنگ کے شعبے سے وابستہ افراد کے لیے زیڈ بک 15 وی جی 5 لیپ ٹاپ متعارف کرایا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ میں اینویڈیا کاڈرو گرافکس کے ساتھ 32 جی بی ریم اور 4 ٹی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ زیڈ بک 15 میں فور کے سپورٹ کے ساتھ ڈریم کلر ڈسپلے دیا گیا ہے جسکی برائٹنیس 600 نٹس ہے۔ ڈیوائس 6 ٹی بی اسٹوریج کا حامل ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ لیپ ٹاپ کمپنی کے پچھلے ماڈل سے 30 فیصد زیادہ بہتر ہے۔ زیڈ بک 15 وی کی قیمت 949 ڈالر ہے اور اسے اگلے ماہ فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا ۔ زیڈ بک 15 کی فروخت میں میں شروع ہوگی تاہم اس کی قیمت سے متعلق کمپنی نے تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔
 

شیئر: