Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 18 دسمبر ، 2025 | Thursday , December   18, 2025
جمعرات ، 18 دسمبر ، 2025 | Thursday , December   18, 2025

ن لیگ کو عادی لوٹوں کی ضرورت نہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد...وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاداریاں بدلنے والے اپنی عادت سے مجبورہیں۔سیاسی وفاداریاں بدلنے والوں کی اپنے مفادات کے سواکسی سے غرض نہیں ہوتی یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے نواز شریف کوپارٹی صدارت کیلئے ووٹ نہیں دیا۔ہوا کا رخ دیکھ کر وفاداریاں بدلنے والوں کو عوام انتخابات میں مسترد کر دیں گے ۔ پیر کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا نعرہ لگانے والوں نے ساڑھے 4سال اس کیلئے آواز تک نہیں اٹھائی ۔ساڑھے 4سال میں ان لوگوں نے ترقیاتی فنڈز لینے کے باوجود حلقوں میں کچھ نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب کو ریکارڈ ترقیاتی منصوبے دیئے۔ جاننا ہو گاکہ عادی لوٹوں کو کون لوگ خواب دکھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شہباز شریف اور پورے پاکستان میں نواز شریف کا کام دکھائی دیتا ہے ۔ بدقسمی سے سیاسی لوٹوں کی ہمیشہ الیکشن سے پہلے بولیاں لگتی آئی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مسلم لیگ ن کو عادی لوٹوں کی ضرورت نہیں۔ 
مزید پڑھیں:ن لیگ تقسیم در تقسیم ہو جائے گی،فواد چوہدری

شیئر: