Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

پرانی ٹرینوں کے ڈبے ریستورانوں میں تبدیل

نیویارک .... پرانی ٹرینیں اب شاذو نادر  ہی استعمال ہوتی ہیں۔ انکا شمار  اب وینٹیج جیسی اشیاء میں ہوتا ہے اور بالعموم تاریخی مقامات اور  دور افتادہ  علاقوں کی سیر کیلئے سیاح ایسی ٹرینوں پر سفر کرنا پسند کرتے ہیں کیونکہ انکی رفتار بالعموم بہت کم ہوتی ہے اور اس پر سوار مسافر اطمینان سے آس پاس کے مناظر دیکھتے ہوئے اپنا سفر مکمل کرسکتے ہیں۔ اب دنیا کے مختلف ممالک میں پرانی ٹرینوں کے نت نئے مصارف سامنے آگئے ہیں۔ کہیں اسے پارک میں بچوں کی تفریح کیلئے رکھ دیا گیا ہے تو کہیں انکے اندر عارضی قیام گاہیں بنا دی گئی ہیں جنہیں آپ موٹل کہہ سکتے ہیں۔ اب جو تفصیلات سامنے آئی ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ ایسی بہت ساری ٹرینوں کو ہوٹلوں اور ریستورانوں میں تبدیل کردیا گیا ہے اور یہ تبدیلی اتنی خوبصورتی سے ہوئی ہے کہ دیکھنے والا حیران رہ جائے۔ جن ٹرینوں کو ہوٹلوں یا ریستورانوں کی شکل دی گئی ہے ان میں یارک میں چلنے والی انتہائی پرانی ٹرین بھی شامل ہے۔ جسے اس کی کارکردگی کی وجہ سے’’ پل مین  ٹرین‘‘کا نام دیا جاتا ہے یعنی اگر کبھی اس میں مکینیکل خرابی ہوجائے تو ٹرین کے مسافر اتر کر اسے دھکا دیکر کچھ دور چلا کر لیجاسکتے ہیں۔ ایسی ٹرینوں میں 1880ء کی بنی ہوئی وہ ٹرین بھی ہے جو ساؤتھ ڈکوٹا ٹرین کے نام سے جانی جاتی تھی۔ اب اسے انتہائی خوبصورت ریستوران کی شکل دیدی گئی ہے۔ پھر ڈنمارک میں اسپورویگن ریلوے سروس کی ٹرینیں بھی ریستوران کی شکل اختیار کرچکی ہیں اور یہ ریستوران کوپن ہیگن کے پرانے ریستورانوں سے ملتی جلتی ہیں۔ ایسی ٹرینوں کا سلسلہ ایسے ہوٹل او رریستوران ہندوستان، امریکہ ، فرانس اور ڈنمارک سمیت کئی ممالک میں نظر آرہے ہیں۔’’میل آن لائن ٹریول‘‘  نے ان ٹرینوں کے بارے میں یہ بھی بتایا ہے کہ یہ ٹرینیں ایسی ہیں کہ  آپ اس پر سفر کریں ، آس پاس کے مناظر کو دیکھنے کیلئے کھڑکیوں کے پاس بیٹھیں ، کھانا کھائیں اور جب پیٹ بھر جائے اور نیند آنے لگے تو اپنے لئے مخصوص کردہ ’’بستر‘‘ پر جاکر سو جائیں یعنی ایک جگہ کھانا بھی ہے ، نظارہ بینی اور نیند بھی۔ ہند کے حیدرآباد شہر میں ریستوران کی شکل میں ڈھالی جانے والی ایک ٹرین’’ صاحب سندھ سلطان‘‘ کے نام سے مقبول ہے جہاں انتہائی لذیذ ، کباب اور سالن وغیرہ دستیاب ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -اسپینی ساحل پر فٹبال کھیلتے ہوئے بچہ ساتھی سے ٹکرانے کے بعد ہلاک

شیئر: