Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 17 دسمبر ، 2025 | Wednesday , December   17, 2025
بدھ ، 17 دسمبر ، 2025 | Wednesday , December   17, 2025

وزیر اعظم شاہد خاقان چین پہنچ گئے

  اسلام آباد...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی باو فورم کانفرنس برائے ایشیامیں شرکت کیلئے چین کے صوبے ہنان پہنچ گئے ۔وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف بھی ہمراہ ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق کانفرنس کا مرکزی موضوع ابھرتے ایشیاکا عالمی خوشحالی میں کردار ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ اور سالانہ فورم میں شریک دوسرے رہنما کلیدی خطاب کریں گے۔وزیراعظم شاہد خاقان چینی اور دوسرے عالمی رہنماوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔باو فورم غیر سرکاری اور غیر منافع بخش بین الاقوامی تنظیم ہے جس کا مقصد ایشیا اور دنیا کے دوسرے ملکوں کے درمیان اقتصادی روابط اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔فورم سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر کامیاب عملدرآمد سے حاصل ہونے والی ترقی کو اجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔
مزید پڑھیں:روس سے جدید دفاعی سامان خریدینگے،خرم دستگیر

شیئر: