Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 15 دسمبر ، 2025 | Monday , December   15, 2025
پیر ، 15 دسمبر ، 2025 | Monday , December   15, 2025

ملکی مستقبل کا فیصلہ جولائی میں ہوگا،شاہد خاقان

کوئٹہ... وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان کے علاقے خاران میں یک مچ۔ خاران شاہراہ کا سنگِ بنیاد اور خضدار۔شہداد کوٹ شاہراہ کا افتتاح کردیا۔دونوں منصوبے بلوچستان میں روڈ نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے حکومتی پروگرام کا حصہ ہیں۔200کلو میٹر طویل یک مچ۔ خاران سیکشن 3 اہم اضلاع چاغی ، واشک او رخاران کو آپس میں ملاتا ہے۔ یک مچ۔ خاران سیکشن کراچی کو ایرانی بارڈر کے ساتھ بذریعہ (این۔25)منسلک کرنے کا مختصر ترین راستہ ہے۔ جس س 250کلو میٹر سے زائد فاصلہ کم ہوجائے گا۔دریں اثناءخاران میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت ہے اور رہے گی۔ن لیگ پورے پاکستان کی ترقی کیلئے کام کررہی ہے۔آج کراچی سے پشاور اور کوئٹہ سے لاہور تک پورے پاکستان میں امن ہے۔امن اور ترقی کے سفر کو جاری رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات جولائی میں ہونگے۔ آئندہ 5 سال کے لئے ملک کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔ گالیوں کی سیاست کو پاکستان کے عوام رد کرچکے ہیں۔ جولائی میں بھی رد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ سیاست کا کیا معیار ہے۔
مزید پڑھیں:خواہش ہے معاملات حل کرکے جاوں،چیف جسٹس
 

شیئر: