Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

قاری عصمت اللہ کھوڑو کی والدہ کا پاکستان میں انتقال

مکہ مکرمہ(محمد عامل عثمانی) مکہ مکرمہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے  سرکردہ  رکن  اور معروف کاروباری شخصیت قاری عصمت اللہ کھوڑو کی  والدہ 106برس کی عمر میں نواب شاہ پاکستان میں انتقال کر گئیں۔ جمعیت علماء اسلام مکہ مکرمہ کے  اراکین انجینیئر عبدالمنان ، مولانا عبدالغفور جتوئی، مولانا مراد بخش الحسنی، مولانا غلام  رسول مینگل ، حافظ عبدالقدوس الحسنی اور دیگر نے المسفلہ میں قاری عصمت اللہ کھوڑو سے اظہار تعزیت کی اور حرم شریف میں   مرحومہ کی مغفرت  اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام   کی   دعا کی اور کہا کہ عطا فرمائے  اور پسماندگی کو صبر جمیل کی  توفیق عطا  فرمائے، آمین۔

شیئر: