Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

پہلے سعودی ٹرین ڈرائیور کی نماز جنازہ

مکہ مکرمہ.... مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں پہلے سعودی ٹرین ڈرائیور محمد بن علی القرنی کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ سعودی ٹرین ڈرائیور نے 96سال عمر پائی۔ وہ سبت العلایا میں پیدا ہوئے۔ بعدازاں آرامکو کمپنی میں ملازمت اختیار کی۔ 1368ھ میں سعودی ریلوے سے منسلک ہوئے۔ انہیں شروع میں اسسٹنٹ ڈرائیور کے طور پر تعینات کیا گیا ۔ اس وقت ان کی یومیہ تنخواہ 9.15ریال تھی۔ بعدازاں ترقی کر کے ڈرائیور مقرر ہوئے تو اس وقت ان کی تنخواہ یومیہ 14ریال تھی۔ وہ ظہران میں آرامکو کے کارکنوں کو دمام لیجایا کرتے تھے۔ 

شیئر: