طلال چوہدری کے بیانات ریکارڈ کا حصہ
اسلام آباد...سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے بیانات کی سی ڈیز کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا۔ استغاثہ کے گواہ ڈی جی آپریشنز پمراحاجی آدم کے بیان پر جرح مکمل کرلی گئی۔جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی ۔سماعت کے دوران طلال چوہدری کے وکیل کامران مرتضی نے اعتراض اٹھایا کہ گواہ کوئی مواد نہیں پیش کرسکتا۔ فہرست کے مطابق گواہ سے مواد مانگا ہی نہیں گیا۔ وکیل صفائی کے سوال پر حاجی آدم نے بتایا کہ پمراکے پاس وڈیو کلپ کے اصل یا نقل کو جانچنے کا طریق کار نہیں ۔ صرف متنازعہ مواد ہی آپریشن ونگ کو بھیجا جاتا ہے۔ طلال چوہدری سیاسی آدمی ہیں ان کی مخالفت بھی ہوسکتی ہے۔