Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

آرکوس کمپنی نے سیفہئر 50 ایکس رگڈ فون متعارف کرا دیا

فرانسیسی کمپنی آرکوس نے رگڈ فون سیفہئر 50 ایکس پیش کردیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5 انچ ایچ ڈی ایل سی ڈی ڈسپلے ، گوریلا گلاس پروٹیکشن ، کواڈ کور میڈیا ٹیک پروسیسر ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 64 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ کنکٹیویٹی کیلئے اسمارٹ فون میں ڈوئل سم سپورٹ ، بلیوٹوتھ ، جی پی ایس ، وائی فائے ، ایف ایم ریڈیو اور مائیکرو یو ایس بی پورٹ دی گئی ہے۔ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ فون میں اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ فون واٹر اور ڈسٹ ریزسٹنٹ ہے۔ فون کی قیمت 180 یورو ہے اور اسے پری آرڈر کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
 

شیئر: