Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025

مولانا محمود پٹیل قاسمی کے سانحہ ارتحال پر مجلس علمیہ کی تعزیت

    جدہ ( امین انصاری ) مولانا خواجہ خلیل اللہ قاسمی کی اطلاع کے بموجب رکن عاملہ  مجلس علمیہ حضرت مولانا محمد پٹیل قاسمی کے انتقال پر مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھراپردیش کے نائب ناظم مولانا محمد بانعیم مظاہری ( خطیب و امام مسجد عبدالرحمان ، مشرفہ جدہ ) اور تمام اراکین مجلس علمیہ دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت مرحوم کی مغفرت فرمائے ۔ ان کے درجات کو بلند فرمائے ، دینی، ملی تمام خدمات کو قبول فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ ( آمین )     مولانا محمود پٹیل مرحوم کے اوصاف قرآن و سنت کے مطابق تھے ، مولانا ایک کامیاب تاجر ہونے کے ساتھ ساتھ دینی مدرسہ کے مہتمم او رکئی دینی تنظیموں اور تحریکوں کے روح رواں بھی تھے ۔ حضرت کی سادگی اور بے تکلفی ہر ایک پر عیاں تھی۔ شہرت اور ریاکاری کے جذبے سے کوسوں دور تھے ۔ اپنی زبان کو ہمیشہ ہر کسی کی دل آزاری سے محفوظ رکھتے تھے ۔مجلس علمیہ نے تمام قارئین سے گزارش کی ہے کہ وہ   مغفرت کیلئے دعا کریں ۔
 

شیئر: