Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

سرد جنگ کا تاریک دور واپس آچکا ہے، سیرگئی

 ماسکو.... روسی غیر ملکی خفیہ ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر سرد جنگ کے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔ سیرگئی نارشکن کے بقول واشنگٹن ایک ایسے نام نہاد روسی خطرے کے خلاف لڑ رہا ہے جس کا وجود ہی نہیں۔ماسکومیں ایک سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ اس نہج پر پہنچ چکا ہے کہ اسے سرد جنگ کے تاریک دور کی واپسی قرار دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے نارشکن نے واشنگٹن کی جانب سے ماسکو پر پابندیوں اور سفیروں کو بے دخل کرنے کے واقعات کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ ماسکواورمغرب کوموجودہ تنازع کوکیوبن میزائل بحران کی سطح تک لے جانے کے خطرے سے بچناچاہئے ۔ غیرذمہ داران کھیل کھیلنے سے بچناضروری ہے ۔
 

شیئر: