Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 13 جولائی ، 2025 | Sunday , July   13, 2025
اتوار ، 13 جولائی ، 2025 | Sunday , July   13, 2025
تازہ ترین

گوگل کمپنی پکسل فون کا سستا ماڈل متعارف کرائے گی‎

گوگل کمپنی کے پکسل اسمارٹ فونز کو بہترین اینڈرائیڈ ڈیوائس سمجھا جاتا ہے تاہم ان کی بھاری قیمتوں کے باعث سب اکثر صارفین اس کی خواہش رکھنے کے باوجود خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔ کمپنی نے اب ترقی پذیر ممالک مثلاً پاکستان اور انڈیا کے صارفین کے لیے سستا پکسل فون متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ گوگل اس فون کو رواں سال جولائی یا اگست میں متعارف کرائے گا۔ گوگل گزشتہ سال صرف 39 لاکھ پکسل فون فروخت کر پایا تھا تاہم کمپنی کو اب امید ہے کہ سستے پکسل فون سے گوگل کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی فروخت میں اضافہ ہوگا۔ فون سے متعلق تفصیلات اگلے ماہ گوگل کے آئی او ڈویلپر کانفرنس میں سامنے آنے کا امکان ہے۔
 

شیئر: