شاہد خاقان کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست
اسلام آباد..تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم شاہد خاقان کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔ سینیٹ ا لیکشن میں ہارس ٹریڈنگ سے متعلق بیان پر وزیراعظم کو طلب کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ شاہد خاقان عباسی ملک کے چیف ایگزیکٹو ہیں۔ ان کے بیان کی اہمیت ہوتی ہے۔ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ سے متعلق وزیراعظم کا بیان تشویش ناک ہے۔ الیکشن کمیشن وزیراعظم کے بیان پر ایکشن لے کر انہیں طلب کرے اور الزامات کا جائزہ لیا جائے۔ وزیراعظم کے بیان کو سامنے رکھ کر مزید کارروائی کی جائے۔درخواست کے ساتھ وزیراعظم کے بیان کے خبری تراشے بھی لگائے گئے ہیں۔