Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

شادی میں گانابجاناہواتو نکاح نہیں پڑھائیں گے

دیوبند ۔۔۔۔ یوپی کے شہر دیوبند کے قاضی نے کہا کہ جن شادیوں میں موسیقی اور رقص ہوگا ان شادیوں میں نکاح نہیں پڑھائیں گے۔  شہر کے قاضی مفتی اظہرحسین نے کہا کہ وہ ایسی شادیوں کابائیکاٹ کرینگے جن میں ڈی جے یا ناچ گانا ہوگا ۔ باخبر ذرائع کے مطابق قاضیٔ شہر نے کہا کہ اُن شادیوں میں نکاح نہیں پڑھائیں گے جہاں غیر اسلامی رسومات، گانے بجانے کی محفل ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ناچ گانے شادی سے قبل ہوتے ہیں اور قاضی کو اس کا علم نہیں ہے تو کوئی بات نہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -سپریم کورٹ ایس سی، ایس ٹی ایکٹ پردیئے گئے فیصلے پرقائم
 

شیئر: