ایل جی جی 7 کی بنیادی تفصیلات سامنے آگئیں
ایل جی کمپنی جلد ہی جی 7 اور جی 7 پلس اسمارٹ فون پیش کرنے جا رہی ہے۔ فون سے متعلق ابتدائی تفصیلات سامنے آگئی ہے جس کے مطابق جی 7 اسمارٹ فون میں 6 انچ ڈسپلے ، کلاسک میٹل ڈیزائن ، اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل کیمرہ دیا جائے گا جس میں 16 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہونگے۔ ہیڈ فون جیک کو بھی فون کا حصہ بنایا جائے گا۔ جی 7 پلس میں 6 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اسٹوریج دیئے جانے کا امکان ہے۔فون کو رواں ماہ کے آخر تک متعارف کروایا جائے گا