Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

مدینہ منورہ، مکہ اور جدہ کے کئی محلوں سے بجلی کا انقطاع

ریاض: نجلی کمپنی نے مدینہ منورہ، مکہ اور جدہ کے بعض محلوں سے بجلی کے انقطاع پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچانک خرابی کے باعث منگل اور بدھ کی درمیانی شب متعدد محلوں سے بجلی کی فراہمی میں تعطل ہوگیا۔ کمپنی کے ماہرین نے خرابی کو دور کرتے ہوئے بجلی بحال کردی۔ واضح رہے کہ جدہ کے الحمدانیہ، النسیم، بنی مالک، الروضہ اور قویزہ میں بجلی کی فراہمی میں اچانک تعطل ہوگیا جس کے باعث مذکورہ محلے تاریکی میں ڈوب گئے۔ مشترکہ آپریشن روم911نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ مرکزی اسٹیشن میں خرابی کے باعث بجلی کا انقطاع ہوا ہے۔ 
 

شیئر: