Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 17 دسمبر ، 2025 | Wednesday , December   17, 2025
بدھ ، 17 دسمبر ، 2025 | Wednesday , December   17, 2025

شاہد خاقان چین کا دورہ کرینگے

بیجنگ ... وزیراعظم شاہد خاقان عباسی باو فورم برائے ایشیا کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے چین کا دورہ کریں گے۔ یہ اجلاس 8 سے 11 اپریل تک جنوبی چین کے صوبہ ہینان میں گا۔ چینی وزیر خارجہ نے منگل کو وزارت خارجہ امور میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ وزیراعظم شاہد خاقان کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ان کے علاوہ آسٹریا اورفلپائن کے صدور، منگولیا ،ہالینڈ اور سنگا پور کے وزرائے اعظم، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر شرکت کریں گے۔ چینی وزیر خارجہ نے بتایا کہ چینی صدر اور وزیر اعظم بھی سالانہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ دوطرفہ، کثیر الجہتی تعاون، عالمی اسلوب حکمرانی، معیشت اور تجارت پر بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر فورم میں کلیدی خطاب کریں گے۔
مزید پڑھیں:افغان صدر سے تہمینہ جنجوعہ کی ملاقات

شیئر: