Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

نہتے کشمیری ظلم کا شکار ہورہے ہیں،ملیحہ

   نیویارک...اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ کشمیر میں حالیہ ظلم مظالم کے بعد اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل ناگزیر ہوچکا ۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیری ہندوستانی ظلم کا شکار ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پر امن حل سلامتی کونسل کی قراردادوں میں موجود ہے۔سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل سے ہی جنوبی ایشیا میں امن قائم ہوگا ۔ ہندوستانی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں کو فوری بند کرانا ہوگا۔پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گا۔دریں اثناءاقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کشمیری مظاہرین پر ہندوستانی فورسز کی فائرنگ سے ہونے والی اموات پر تشویش کا اظہار کیا ۔ سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے بریفنگ کے دوران کہا کہ سویلین چاہے غزہ میں ہوںکشمیر یا یمن میں، بنیادی اصول یہ ہے کہ ان کا تحفظ کیا جائے ۔سویلین جہاں بھی مارے جائیں اس کی تحقیقات ہونی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک تنازعات کو حل کرنے کے پر امن طریقے تلاش کریں۔
مزید پڑھیں:کشمیریوں کی جدو جہد کو دبایا نہیں جا سکتا،آرمی چیف

شیئر: