Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

سعودی عرب کی سب سے بڑی یونیورسٹی کا سربراہ شیعہ ہے، ولی عہد

کیلیفورنیا: ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ مملکت میں شیعہ آبادی کو شہری حقوق حاصل ہیں ۔ وہ دیگر سنی شہریوں کی طرح معمول کی زندگی گزارتے ہیں ۔ ہمارا شیعہ فرقے کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ۔ دی اٹلانٹک کوانٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سعودی کابینہ میں شیعہ رکن ہے، حکومت کے اعلی عہدوں میں بھی شیعہ فرقے کے لوگ ہیں بلکہ سعودی عرب کی سب سے بڑی یونیورسٹی کا سربراہ شیعہ ہے ۔
مزید پڑھیں:مملکت کی آدھی آبادی خواتین کی ہے، برابر حقوق دیں گے، ولی عہد
ہمارے ملک میں دونوں فرقے اور اسلامی مکاتب فکر کی ہم آہنگی ہے ۔ ہمارا مسئلہ صرف ایرانی انتظامیہ کے انتہا پسند نظریات کے ساتھ ہے جو ولایت فقیہ کا تصور رکھتے ہیں اور جنہوں نے خود ہمارے اندرونی معاملات مداخلت کا حق دے رکھا ہے ۔ ہمیں انہیں اس کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے ۔ 
ولی عہد کا دورہ امریکہ ، تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: