Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

افغان صدر سے تہمینہ جنجوعہ کی ملاقات

کابل... پاکستانی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔وزیراعظم شاہد خاقان کا دورہ افغانستان بھی زیر غور آیا ۔وزیراعظم شاہد خاقان 6 اپریل کو افغانستان روانہ ہوں گے ۔ کابل میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی سیکریٹری خارجہ نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔سیکریٹری خارجہ نے دیگر افغان حکام سے بھی ملاقات کی جس میں مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔ پاکستان کا سول و عسکری حکام پر مشتمل وفد کابل میں موجود ہے جس میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت حکومتی نمائندے شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان اور امریکہ امن کیلئے مثبت تعاون جاری رکھنے پر متفق

 

شیئر: