10دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق
راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔5 دہشت گردوں کو قید کی سزا سنائی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے 5 شہریوں، 11 پولیس اور ایف سی کے 46 اہلکاروں کو قتل کیا۔ سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں معروف قوال امجد صابری کے قاتل، پشاور کے فائیو اسٹار ہوٹل اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کے مجرم شامل ہیں۔تما م کو فوجی عدالت نے مقدمات کی سماعت کے بعد سزائیں سنائیں۔