Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
تازہ ترین

چین کا امریکہ پر تجارتی تحفظ کے اقدامات منسوخ کرنے پر زور

بیجنگ ... چین کی وزارت تجارت امریکا پر زور دیا  ہے کہ وہ عالمی تجارتی تنظیم کے اصولوں کے خلاف اٹھائے جانے والے تجارتی تحفظ کے اقدامات منسوخ کرے اور فریقین کے درمیان تجارتی تعلقات کو معمول کی سطح پر واپس لائے۔ وزارت تجارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی اقدامات عالمی تجارتی تنظیم کے کثیر الاطرافی تجارتی نظام کے غیر امتیازی اصول کی نفی کرتے ہیں۔ امریکی اقدامات کے باعث چین کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے۔چین کی وزارت خزانہ کی جانب سے امریکی مصنوعات پر محصولات عائد کرنے کے حوالے سے وزارت تجارت نے اپنے بیان میں کہا کہ اس حوالے سے 31 مارچ تک عوامی رائے طلب کی گئی تھی۔ عوام کی مضبوط حمایت کی روشنی میں امریکی مصنوعات پر محصولات عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شیئر: