Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

بن لادن کمپنی کے مصری ملازمین کی تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی 8 اپریل سے ہوگی

ریاض .... مصری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بن لادن کمپنی کے تمام مصری ملازمین کو 8 اپریل سے تنخواہیں اور واجبات کی ادائیگی شروع کر دی جائیگی ۔ عاجل ویب نیوز نے مصری اخبار کے حوالے سے لکھا ہے کہ جدہ میں مصری لیبر اتاشی نے بن لادن کمپنی کے ڈائریکٹر افرادی قوت سے رابطہ کر کے اس امر کی یقین دہانی حاصل کی ہے کہ بن لادن کمپنی کے تمام مصری ملازمین کی غیر ادا شدہ تنخواہوں کے علاوہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کے حقوق و واجبات کی ادائیگی 8 اپریل سے کی جائے گی ۔ اس حوالے سے مصری وزیر محنت نے بھی یقین دہانی کروائی ہے کہ بن لادن کمپنی کے اعلی عہدیداروں نے بھی اس امر کی یقین دہانی کروائی ہے کہ تمام مصری ملازمین کے حقوق و واجبات کی ادائیگی جلد کر دی جائےگی ۔

شیئر: