Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
تازہ ترین

آرٹیفیشل انٹیلی جنس وائس ریموٹ کے ساتھ می ٹی وی 4 ایس لانچ

شیاؤمی کمپنی نے اپنی می ٹی وی سیریز میں می ٹی وی 4 ایس کا اضافہ کردیا ہے۔ ٹی وی میں 55 انچ فور کے ڈسپلے ، کواڈ کور ایملاجک کورٹیکس اے 53 پروسیسر ، 2 جی بی ریم اور 8 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ ٹی وی میں ڈائریکٹ ٹائپ بیک لائٹ ، 178 ڈگری ویونگ اینگل ، ‏60 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 8 ایم ایس ڈائنامک رسپانس دیا گیا ہے۔ کنکٹیویٹی کے لیے ٹی وی میں وائی فائی ، بلیوٹوتھ ، یو ایس بی پورٹ ، ایچ ڈی ایم آئی پورٹ ، اے وی پورٹ ، اینالاگ سگنل ڈی ٹی ایم بی اور ایتھرنیٹ دیا گیا ہے۔ ڈیوائس میں ڈولبائے اور ڈی ٹی ایس اینہانسمنٹ کے ساتھ 8 والٹ کے دو اسپیکرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ ٹی وی کی قیمت 2999 یان ہے اور اسے پری آرڈر کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ ٹی وی کی باقاعدہ فروخت 3 اپریل سے شروع ہوگی۔
 

شیئر: