Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

قابل اعتماددفاعی صلاحیت حاصل ہوگئی،خرم دستگیر

راولپنڈی...وزیر دفاع انجینئرخرم دستگیرخان نے کہا ہے کہ بابرمیزائل کے کامیاب تجربہ سے پاکستان کو قابل اعتماددفاعی صلاحیت حاصل ہوگئی۔ کامیابی پاکستان کی ملک میں خودانحصاری سے تیارکردہ کم ازکم دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے کی پالیسی کی تائید ہے ۔ ایک بیان میں ترجمان وزارت دفاع نے کہا کہ وزیر دفاع نے پاک بحریہ کے ملکی تیارکردہ آبدوز سے داغے گئے 450کلومیٹر تک مار کرنے والے کروز میزائل بابر کے کامیاب ترین تجربہ کی تعریف کی ہے ۔وزیردفاع نے کامیاب ترین میزائل تجربہ پرسائنسدانوں،انجینئرز اور اسٹریٹجک سائنس اداروں کے عملہ کے ساتھ نیول سٹریٹجک فورس کمانڈ کی بھی ستائش اورتعریف کی ۔
مزید پڑھیں:ناصر جنجوعہ سے امریکی  نائب وزیر خارجہ کی ملاقات

شیئر: