Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

لاوا زیڈ 91 اسمارٹ فون لانچ‎

لاوا کمپنی نے زیڈ سیریز میں ایک نئے اسمارٹ فون کا اضافہ کردیا ہے اور انڈیا میں لاوا زیڈ 91 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ اس ڈوئل سم اسمارٹ فون میں 5.7 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، گلاس پروٹیکشن ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، میڈیا ٹیک پروسیسر ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں فلیش اور بوکیھ موڈ افیکٹ کے ساتھ 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی کے لیے اسمارٹ فون میں فنگر پرنٹ سنسر کے ساتھ ساتھ فیس ریکوگنیشن ٹیکنالوجی بھی دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ فون کی قیمت 9999 ہندوستانی روپے ہے۔

شیئر: