Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 01 اگست ، 2025 | Friday , August   01, 2025
جمعہ ، 01 اگست ، 2025 | Friday , August   01, 2025

کوریائی رہنماؤں کی کانفرنس 27 اپریل کوہوگی

سیئول۔۔۔ جنوبی اور شمالی کوریا کے مابین 27   اپریل کو ایک اعلیٰ سطحی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ جنوبی کوریائی حکام نے تصدیق کر دی ہے کہ صدر مون جے اَن اور شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اَن سرحد پر واقع ایک گاؤں میں ملیں گے۔ تقریباً ایک دہائی بعد ان ریاستوں کے رہنماؤں کے مابین یہ پہلی ملاقات ہو گی۔ حالیہ مہینوں میں جزیرہ نما کوریا پر کشیدگی میں کمی ہوئی ہے جبکہ اِس سمٹ کو خطے میں قیام امن کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر: